FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاکستان میں ابھرتی دہشتگرد تنظیم کا نام سامنے آگیا

کراچی(ایم وی این نیوز)پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت اور خوفناک طریقے سے ابھرتی تنظیم انصارالشریعہ پچھلے چار ماہ میں سندھ و بلوچستان میں چھ ک...

کراچی(ایم وی این نیوز)پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت اور خوفناک طریقے سے ابھرتی تنظیم انصارالشریعہ پچھلے چار ماہ میں سندھ و بلوچستان میں چھ کارروائیاں کرچکی ہے۔ انصار الشریعہ نے پچھلے چار ماہ میں سندھ میں پانچ اور بلوچستان میں ایک کارروائی کی۔ اپریل میں بلوچ کالونی میں ریٹائرڈ فوجی کا قتل پہلی واردات تھی جبکہ بلوچستان میں ایف سی کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا۔ انصر بریگیڈ کے باغیوں نے شام میں انصار الشریعہ بنائی تھی۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا ہے کہ یہ تنظیم داعش سے متاثر دیکھائی دیتی ہے۔ انصارالشریعہ کے سربراہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی نامی دہشتگرد انصارالشریعہ کا ترجمان ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے فنڈنگ کی بھی بیرون ملک سے اطلاعات ہیں جس پر کام جاری ہے۔