FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

دہشت گردوں سے خوفزدہ عمران خان نے اب مچھروں سے بھی ڈرنا شروع کر دیا

فتح جنگ(ایم وی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فتح جنگ...

فتح جنگ(ایم وی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فتح جنگ جلسہ میں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں سے خوفزدہ عمران خان نے اب مچھروں سے بھی ڈرنا شروع کردیا ہے جبکہ میاں صاحب کی ترقی دھوکہ تو خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے،۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں پیپلز پارٹی کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،سیاستدان کرسی کی جنگ لڑ رہے ہیں،خیبرپختونخوا کی حالت دیکھ کر آیاہوں، عمران خان کے تبدیلی کے سب  نعرے جھوٹ ہیں ، جب عوام کو ضرورت ہوتی ہے عمران خان پہاڑ پر چڑھ جاتے ہیں اور دہشت گردوں سے خوفزدہ خان صاحب نے اب مچھروں سے بھی ڈرنا شروع کردیا ہے، جبکہ پشاور میں لوگ ڈینگی کا شکار ہیں اور عمران خان سکھر میں جلسہ کر رہے ہیں، گھوٹکی کا پیر ہے جو زبردستی نکاح کراتا ہے، اقلیتوں کا دشمن ہے، وہ خان صاحب کے ساتھ ہے، دوسرا شخص دادو سے تعلق رکھنے والا سابق وزیراعلیٰ خان صاحب کے ساتھ ہے، یہ وہ واحد وزیراعلیٰ ہے جس کو کرپشن پر ہٹایا گیا، ن لیگ اورپی ٹی آئی کا کوئی منشور نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے پاس کوئی پروگرام اور نظریہ نہیں ، کسان اور غریب عوام دونوں جماعتوں کے ایجنڈے پر نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب میں نہ تو اہلیت ہے اور نہ صلاحیت کہ وہ ملک کے مسائل حل کرسکیں،یہ دائیں بازو  کی سیاست کرتے ہیں، غریب ، کسان ، مزدور ان کے ایجنڈے میں نہیں، میاں صاحب!آپ نااہل اور آپ کی حکومت ناکام ہے، ان کا اگر کوئی ایجنڈا ہے تو بس اقتدار حاصل کرنا اور اقتدار میں ہی رہنا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی ذہانت سے اسیر فوجیوں کو رہائی دلائی اور آصف زرداری نے مشکل حالات میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، اب پیپلز پارٹی کا جھنڈا میں نے اٹھا لیا ہے، ہم حالات سے گھبرانے والے نہیں، عوام کی حمایت اور طاقت پر یقین رکھتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ کے بعد پنجاب میں یہ میرا دوسرا جلسہ ہے، چترال اور مانسہرہ، کاغان میں بھی جلسے کیے اور عوام کا جوش و جذبہ دیکھا، لوگوں سے کہتاہوں کہ وادی مہران سے پنجاب تک پیپلز پارٹی آج بھی عوام میں مقبول ہے، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے