FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

حیدر آباد سے ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

حیدر آباد (ایم وی این نیوز)حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2فرار ہونے میں کامیا...

حیدر آباد (ایم وی این نیوز)حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے مہران گراونڈ کے قریب گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کو آتا دیکھ کر 3ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکووں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تما م پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں،تاہم فرار ہونیوالے ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔