FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ایم وی این نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا...

لاہور(ایم وی این نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو انہیں کیس نیب میں نہیں بھیجنے چاہیں بلکہ شریف خاندان کو سزا سنا دینی چاہیے۔سپریم کورٹ کے نیب کے حوالے سے ریمارکس ہیں کہ یہ ادارہ مر چکا ہے تو عدالت شریف خاندان کو ایک مردے کے پاس کیوں بھیج رہی ہے؟نجی ٹی وی کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف کیس نیب میں بھیج دیا گیا مگر عدالت نے یہ نہیں بتایا کہ کس قانون کے تحت نیب کو کیس بھیجا گیا ہے حالانکہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے پہلے نیب کو تحقیقات کر نا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے بقول تمام ادارے فوت ہو چکے ہیں میرا خیال ہے کہ ملک اس وقت خفیہ طاقت پر چل رہا ہے اور ایک دو ادارے ہی ملک کو چلا رہے ہیں۔مجھے بحیثیت شہری اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں اپنے بارے میں ہونے والی تحقیقات کو جان سکوں لیکن مجھے حالات سے بے خبر رکھ کر میرے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔