FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(ایم وی این نیوز)مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز ...


اسلام آباد(ایم وی این نیوز)مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو نواز شریف کا وفادار قرار دینا حقائق کے منافی ہے،معزز جج کے ریمارکس سے ذاتی عناد اور جانبداری کااظہار ہوتا ہے، سپیکر کے بارے میں ریمارکس صر ف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپیکر نے قانون کے مطابق نواز شریف کیخلاف ریفرنس نمٹایا ،معزز جج نے ریمارکس میں اس چیز کو مدنظر نہیں رکھاپھرکیوں کہا گیا کہ سپیکر پاناما فیصلے کی تحقیقات میں ناکام رہے اورسپیکر کے مقررہ مدت میں فیصلہ نمٹانے کو نہیں سراہا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے 10 ماہ خود صرف کرنے کے بعد جے آئی ٹی بنائی،ریفرنس میں کہا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی آفس کوئی تفتیشی ادارہ نہیں ،معزز جج کے ریمارکس سے قومی اسمبلی آفس کی ساکھ کو نقصان پہنچااورمعزز جج کے ریمارکس ہی متنازع فیصلے کاسبب ہیں۔سپیکر قومی ا سمبلی کی جانب سے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ معزز جج کے ریمارکس سے کئی متنازع سوالات نے جنم لیااورجس سے عدلیہ کی ساکھ بھی متاثر ہوئی، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ریمارکس ججز کے کنڈیکٹ کے منافی ہیں میں نے کبھی کسی رکن کو عدلیہ مخالف ایک لفظ بولنے کی بھی اجازت نہیں دی ، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پارلیمنٹ کی خودمختاری میں مداخلت کی کوشش کی۔