FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

نواز شریف ،حسن اور حسین نواز نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے

لاہور(ایم وی این نیوز )سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو آج 11بجے نیب آفس لاہور میں طلب کیا گیا تھا لیک...

لاہور(ایم وی این نیوز )سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو آج 11بجے نیب آفس لاہور میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تاحال نہ پہنچ سکے ۔ اگر نواز شریف اور ان کے بیٹے نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے تو پھر انہیں قانون کے مطابق مزید دومرتبہ سمن جاری کیے جائیں گے اور اگر تیسرے سمن پر بھی پیش نہ ہوئے تو جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ریفرنس دائر کر دیے جائیں گے جو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر ہونگے۔تفصیل کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت نیب کو 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک دائر کرنا ہیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔تحقیقاتی عمل کی نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کے ڈائریکٹر رضوان احمد کریں گے جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کریں گے۔نیب نے ریفرنسز کے معاملے پر شریف فیملی سے آج جواب طلب کیا ہے جب کہ طارق شفیع اور اسحاق ڈار کو بھی ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ نیب لاہور اور راولپنڈی کی 2 ٹیموں نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے حکم کی روشنی میں نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو لندن فلیٹس اور العزیزیہ سٹیل ملز کے حوالے سے بیان لینے کیلئے طلب کیا تھا اوراس کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے گئے لیکن شریف فیملی کی طرف سے ان نوٹسز کی وصولی کی تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز کے نام کا سمن راولپنڈی نیب کی جانب سے جاری کیا گیا جس کو جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔ رائیونڈ جاتی امرا پر مقیم گیٹ کیپرز اور سکیورٹی سٹاف نے نیب کے سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹوں کو طلب کرنے کے سمن کو وصول کیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کوئی بیان دینے آئے یا نہ آئے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 8 ستمبر 2017 تک ہر قیمت پر ریفرنس دائر کیا جائیگا۔نیب لاہور میں آج پیشی پر آنے والوں کو بعد کی تاریخ دی جارہی ہے اور شریف فیملی کی طلبی کے باعث معمول کے کیسز پر کارروائی بھی روک دی گئی ہے۔شریف خاندان کی نیب میں طلبی کے باعث آج نیب دفاتر اور اطراف میں سیکیورٹی سخت رکھی گئی ہے، پولیس اور کی بھاری نفری دفاتر کے اطراف تعینات ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز نیب نے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10کی تصدیق شدہ نقول حاصل کر لی ہے۔جب کہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی حکومت کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔