FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

امریکا کا روس کو ویزا کے اجراءکا عمل معطل کرنے کا اعلان

ماسکو (ایم وی این نیوز)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس میں ویزوں کے اجراءسے متعلق اپنی خدمات میں بھرپور کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیر...

ماسکو (ایم وی این نیوز)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس میں ویزوں کے اجراءسے متعلق اپنی خدمات میں بھرپور کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے جواب میں ماسکو کی طرف سے امریکی سفارتی ملازمین کی تعداد میں کمی کر دینے کا بعد سامنے آیا ۔روس میں امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ وہ 23 اگست کو روس بھر میں امریکی ویزوں کے اجراءکی تمام کارروائیاں روک دے گا البتہ تارکین وطن کے ویزے اس سے مستثنی ہیں۔ ویزوں کا اجراءیکم ستمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا تاہم یہ انتہائی قلیل پیمانے پر ہوگا۔اس اقدام کا مطلب ہے کہ جو روسی شہری سیاحت کے لیے امریکا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے شہروں میں امریکی قونصل خانے کی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے اور وہ ویزے کے حصول کے لیے ماسکو کا سفر کرنے پر مجبور ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں روسی صدر ولادیمر پیوتن نے واشنگٹن کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ یکم ستمبر سے روس میں موجود اپنے سفارتی اور تکنیکی عملے میں سے 755 افراد کی کمی کر دے۔